پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے مزید38اڈے بندکر دیے

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے مزید38اڈے بندکر دیے

لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 38عطائیوں کے ا ڈے سیل کر دیے،جن میں سے 22عطائی جنرل فزیشن بنے ہوئے تھے ،جبکہ دوسروں میں11 حکیم اور جراح،تین لیبارٹریاں اوردو جعلی دندان سازشامل ہیں۔ جن اڈوں پر عطائیت ہو رہی تھی ان میں علی میڈیکل سٹور اینڈکلینک،الممتاز ہسپتال ،عارف کلینک،جمیل کلینک،نوید کلینک،امجد علی کلینک،رشید کلینک،حیدری کلینک،ارشد کلینک،انور کلینک،مدینہ ڈسپنسری،نعیم کلینک،صدام مصطفی کلینک،ممتاز کلینک،انور کلینک،گلزار کلینک،عثما ن کلینک،طارق کلینک،اسلم کلینک،فاروق ہومیوپیتھک کلینک،جاوید میڈیکل سٹور اورعلی میڈیکل ہال شامل ہیں۔ دوسری جانب خان شفاخانہ جراح،افتخار جراح،آصف جراح،میران لعل ہڈی جوڑ،سردار جی یونانی دواخانہ،ہڈی جوڑ مرکز،اعظم دواخانہ،محمد رفیق جراح، فاروق احمد پہلوان،شاہد جیلان جراح اور لجپال جراح کے اڈوں کو بھی بندکر دیا گیا ہے۔ مزید برآں کمیشن کی ٹیموں نے جعلی دندان سازعرفان ڈینٹل کلینک اورولید ڈینٹل کلینک،اورناصرلیب،جناع لیب کولیکشن سنٹراور الحمد لیب کو بھی سیل کر دیا۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز جن178علاج گاہوں پر چھاپہ مارا گیا،ان میں سے 54عطائیوں نے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...