بدترین لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کا برا حال کر دیا،عابد صدیقی

بدترین لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کا برا حال کر دیا،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بدترین لوڈشیڈنگ نے روزے داروں کا بُرا حال کر دیا لوڈشیڈنگ پر ن لیگ کی حکومت ختم ہوتے ہی مصنوعی حکمت عملی کا پول کھل گیا پانچ سالوں میں لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پانے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے ہوا میں اُڑ گئے گرمی بڑھتے ہی زیرو لوڈشیڈنگ کا دعویٰ ریت کی دیوار ثابت ہوا ن لیگ کے پانچ سال عوام کو دلاسے دینے میں گزرا عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں اندھیرے ختم کرنے کی بجائے مزید اضافہ کر دیا ہے۔

قوم حکومت سے بیزار نظر آتے ہیں۔ 3 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دار حکومت کے اختتام تک بھی ملک کو اندھیروں سے نہیں نکال سکے انہوں نے کہا کہ قوم ن لیگ کے جھوٹ کو جان چکے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے صرف دعوؤں پر انحصار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...