ویمنزایشیا کپ، پاکستان کو آج سری لنکا کا چیلنج درپیش

ویمنزایشیا کپ، پاکستان کو آج سری لنکا کا چیلنج درپیش

کوالالمپور (اے پی پی) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج مزید تین میچز کے فیصلے ہوں گے، پاکستانی ٹیم کو سری لنکا چیلنج درپیش ہو گا، سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں مسلسل دو میچز جیت کر ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم نے ایک میچ جیتا اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گرین شرٹس کو تیسرے میچ میں آج سری لنکا چیلنج درپیش ہو گا، اسی روز ملائیشیا کا مقابلہ تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔ واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10 جون کو کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...