پاکستانی ٹیسٹ کرکٹرزآج انگلینڈ سے وطن واپس آئینگے

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹرزآج انگلینڈ سے وطن واپس آئینگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنے والے سمیع اسلم، اسد شفیق، سعد علی اور امام الحق آج وطن واپس روانہ ہوں گے۔اظہر علی اور عثمان صلاح الدین بعد میں وطن واپس آئیں گے، محمد عباس کاؤنٹی کرکٹ میں دوبارہ شمولیت کیلیے منگل کو ہی لیسٹر روانہ ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ اسد شفیق اور اظہر علی کی کاؤنٹی کرکٹ میں معاہدوں کیلیے بھی بات چیت چل رہی ہے تاہم اس ضمن میں تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...