پاکستان اور سکاٹ لینڈ پہلے ٹی ٹونٹی میں 12 جون کو آمنے سامنے
ایڈن برگ (اے پی پی) پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جون کو ایڈن برگ میں کھیلا جائیگا۔ پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ یورپ میں مصروف ہے، گرین شرٹس نے پہلے آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں شرکت کی تھی۔
پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جون جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔