بیٹ پر نازیبا الفاظ : بٹلر کو آئی سی سی اور انگلش بورڈ کی تنبیہ

بیٹ پر نازیبا الفاظ : بٹلر کو آئی سی سی اور انگلش بورڈ کی تنبیہ

لیڈز(نیٹ نیوز)پاکستان کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کے ہیرو جوز بٹلر کوآئی سی سی اور انگلش بورڈ کی جانب سے تنبیہ کی گئی اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز میں بیٹ سے نازیبا الفاظ استعمال کو ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جوز بٹلر نے پاکستان کے خلاف سیریز میں اپنی کامیابی کو آئی پی ایل کا اسائنمنٹ قرار دیا ہے۔ بٹلر نے پاکستان کے خلاف دونوں ٹیسٹ میں غیر معمولی بیٹنگ کی۔سوشل میڈیا پر یہ بات گرم ہے کہ جوز بٹلر پاکستان کے خلاف سیریز میں اپنے بیٹ پر نازیبا الفاظ لکھ کر کھیلتے رہے اور میچ ریفری جیف کرو ان الفاظ کو نظر انداز کر گئے۔جوز بٹلر کو اس حرکت کی وجہ سے آئی سی سی کی جانب سے ممکنہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔بٹلر کا کہنا ہے کہ میں ٹیسٹ ٹیم میں بیٹسمین کی حیثیت سے آیا تھا اس لئے اپنی ہمت بڑھانے کے لئے ایسا کیا۔

پاکستان کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں جوز بٹلر نے 80ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے۔جوز بٹلر پاکستان کے خلاف دونوں میچوں میں بیٹ کے ہینڈل کے اوپر نازیبا الفاظ لکھ کر بیٹنگ کرتے رہے۔لیکن اسمارٹ واچ کی کہانیاں بنانے والے میڈیا نے بٹلر کی اس کہانی کو نظر انداز کردیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...