سابق انگلش کرکٹر سٹیو روہڈز کو بنگلہ دیش کا کوچ بنا نے کا امکان

سابق انگلش کرکٹر سٹیو روہڈز کو بنگلہ دیش کا کوچ بنا نے کا امکان

ڈھاکہ(نیٹ نیوز) سابق انگلش وکٹ وکیپر سٹیو روہڈز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے حوالے سے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے، باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم گزشتہ برس اکتوبر سے چندیکا ہتھورو سنگھا کے مستعفی ہونے کے بعد ہیڈکوچ کے بغیر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گیری کرسٹن کی سفارش پر بنگلہ دیش نے سٹیوروہڈز کو کوچ بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اسی لئے دیگر امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بھی طلب نہیں کیا گیا، امکان ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں باضابطہ طور پر اس بات کا اعلان کر دیا جائے گا۔ روہڈز نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ان کی بورڈ حکام سے بات چیت جاری ہے، یہ بات درست ہے کہ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتا ہوں اور میں اسے اعزاز سمجھوں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی