فکسنگ کیس، محمد نواز نے ناصر جمشید کیخلاف گواہی دیدی

فکسنگ کیس، محمد نواز نے ناصر جمشید کیخلاف گواہی دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سہولت کاری کے ملزم ناصر جمشید کے کیس میں محمد نواز پی سی بی کی جانب سے بطور گواہ ٹریبیونل کے سامنے پیش ہو گئے۔نواز نے ٹریبیونل کو بتایا کہ بکی نے رابطہ کیا تھا اور فکسنگ کی پیشکش کی تھی جس پر میں نے آلہ کار بننے سے انکار کر دیا تھا۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے بتایا کہ بدھ کو ہونے والی اگلی سماعت میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے نمائندے بطور گواہ پیش ہوں گے۔دوسری جانب ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے کہا کہ کیس میں کوئی جان نہیں، ناصر جمشید نے کوئی حکم عدولی نہیں کی ہے جس کی سزا بھگت رہے ہیں۔واضح رہے کہ فکسنگ سکینڈل میں پی سی بی نے صدیوں بعد ملنے والے ایک بڑے ہٹرکو بھی کھودیاتھا حالانکہ اس فکسنگ سکینڈل میں کوئی بھی چیز سامنے نہیں آئی مگرپی سی بی نے آئی سی سی کے ڈرسے اپنے کھلاڑی قربان کرنے میں دیر نہیں لگائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...