فیلڈنگ کوچ اسکاٹ لینڈ سے سیریز کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے

فیلڈنگ کوچ اسکاٹ لینڈ سے سیریز کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ آسٹریلیا کے اسٹیو رکسن 2 سال مکمل ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کو خیرباد کہہ رہے ہیں، ان کی جگہ ایک اور آسٹریلوی ڈیرن بیری نئے فیلڈنگ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ڈیرن ساؤتھ آسٹریلیا، وکٹوریہ کی جانب سے وکٹ کیپر رہ چکے ہیں اور وہ وکٹ کیپر ہیں، اس لیے ان کی موجودگی سے کپتان سرفراز احمد کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرن بیری ا?سٹریلوی کرکٹ ٹیم میں ایڈم گلکرسٹ کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور وہ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد مختلف فٹبال کلبوں کے لئے کام کرتے رہے۔انہوں نے بگ بیش میں ایڈیلیڈ اسٹریکر کی نمائندگی کی۔

اور انڈین پر یمیئر لیگ میں راجھستان رائلز کے لئے بھی کام کر چکے ہیں، اس وقت ساؤتھ آسٹریلیا کی ٹیم سدرن ریبوک کے لئے کام کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2 میچوں کے بعد ناراض اسٹیو رکسن پاکستان ٹیم کو خیرباد کہہ دیں گے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ جلد نئے فیلڈنگ کوچ کا عہدہ مشتہر کرے گا تاہم مکی آرتھر ڈیرن بیری سے رابطے میں ہیں اوروہ اس عہدے کے لئے درخواست دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...