پاکستانی کرکٹرز ٹی 10لیگ کا دوسرا سیزن میں بھی کھیلیں گے

پاکستانی کرکٹرز ٹی 10لیگ کا دوسرا سیزن میں بھی کھیلیں گے

لاہور(آئی این پی) پاکستانی کرکٹرز رواں برس بھی ٹی10لیگ کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹی ٹین لیگ کے اولین ایڈیشن میں کئی پاکستانی پلیئرز ایکشن میں نظر آئے تھے، چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی اپنے بھائی کے ساتھ مل کر ایک ٹیم خریدی مگر میڈیا میں تنقید کے بعد وہ پیچھے ہٹ گئے تھے، البتہ وہ بطور سفیر ایونٹ کا حصہ بنے، پاکستان سپر لیگ کی ایک فرنچائزکے مالک اس لیگ سے وابستہ ہیں، گذشتہ برس پہلے ایڈیشن کو پی سی بی نے مکمل سپورٹ کیا جس پر خاصی تنقید بھی سامنے آئی۔ذرائع کے مطابق اس بار لیگ سے ماضی جیسا قریبی تعلق نہیں رکھا جائے گا، بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائزز سے پوچھا تھا کہ اگر وہ لیگ کیلیے پلیئرز ریلیز کرے تو انھیں اعتراض تو نہیں، اس پر بیشتر نے آمادگی ظاہر کر دی ہے، اسی لیے بورڈ ٹی ٹین لیگ میں اپنے پلیئرز کو بھیجے گا،اس حوالے سے منتظمین کی جانب سے باقاعدہ درخواست بھی آئی ہے، پی سی بی نے لیگ حکام کو مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ بھیج دیا جس پر جلد دستخط ہونے کی امید ہے۔واضح رہے کہ رواں برس ایونٹ کا 29 نومبر سے7 دسمبر تک یو اے ای میں انعقاد متوقع ہے،

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...