کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کی ٹیم کیساتھ پر جوش ٹریننگ

کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کی ٹیم کیساتھ پر جوش ٹریننگ

پرتگال(نیٹ نیوز)رواں برس روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں بس نودن باقی رہ گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں جہاں مداحوں کاورلڈ کپ 2018کا جنون عروج پر ہے وہیں پلیئرز بھی دھواں دھار ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ معروف فٹبالرکرسٹیانو رونالڈوبھی پرتگال کی ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں شریک دکھائی دے رہے ہیں اور فیفا ورلڈ کپ میں دھوم مچانے کے لئے تیار ہیں۔عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی