بھارتی فٹبال کپتان سنیل چیتری کی جذباتی اپیل، کوہلی کی حمایت

بھارتی فٹبال کپتان سنیل چیتری کی جذباتی اپیل، کوہلی کی حمایت

نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی فٹبال کپتان سنیل چیتری کی جذباتی اپیل اور کرکٹ قائد ویرات کوہلی کی حمایت کے بعد کینیا سے میچ کیلیے تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔ ممبئی کے فٹبال ایرینا کی 15 ہزار نشستیں بھری ہوئی تھیں،ایک شائق نے تو اس انٹرکانٹی نینٹل کپ میچ کی ایک ہزار ٹکٹیں خرید لیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے تائیوان سے بھارت کے فٹبال میچ میں 2 ہزار کے قریب لوگوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا تھا، جس پر سنیل چیتری نے جذباتی ویڈیو پیغام میں لوگوں سے کہا تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر باتیں کرنے کے بجائے اسٹیڈیم آئیں اور جوکہنا ہے ان کے منہ پر کہیں، کوہلی اور سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے بھی شائقین سے ملکی فٹبال ٹیم کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔بھارت میں اس وقت انٹرکانٹی نینٹل کپ جاری جس کی چوتھی ٹیم نیوزی لینڈ ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...