فیفا ورلڈ کپ کا جنون عروج پر، منچلے روس پہنچ گئے

فیفا ورلڈ کپ کا جنون عروج پر، منچلے روس پہنچ گئے

ماسکو(آئی این پی)رواں برس روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں بس 8دن باقی رہ گئے ہیں اسی سلسلے میں ورلڈ کپ 2018 کا جنون بھی عروج پر ہے۔منچلوں کی بڑی تعداد روس میں موجود ہے جبکہ دیگر ممالک سے بھی ایک سے ڈیڑھ ملین تک شائقین روس کا رخ کر رہے ہیں، صرف یہی نہیں گھروں میں ٹیلی ویژن اسکرین کے سامنے موجود تین ملین سے ذائد شائقین بھی بے تابی سے فیفا ورلڈ کپ کا انتظار کر رہے ہیں۔عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...