پی سی بی کا یو اے ای بورڈ کے لیگ متعارف کروانے پر تحفظات کا اظہار
دبئی ،لاہور( آن لائن )پاکستان کر کٹ بورڈ نے یو اے ای کر کٹ بورڈ کی جانب سے لیگ متعارف کروانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے،،پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ رواں برس کے آخر میں پاکستان کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کیلئے ونٹر سیزن میں دیگر ایونٹس شیڈول کرنے سے گریز کیا جائے،دوسری صورت میں پاکستان ملائیشیا سمیت کسی نیوٹرل وینیو پر مقابلوں کی میزبانی کا فیصلہ کرے گا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تینوں ایڈیشنز امارات میں ہوئے، گزشتہ کچھ عرصے سے اماراتی کرکٹ حکام کا لیگز کی میزبانی کی جانب رجحان بڑھتا نظر آیا ہے،پاکستانی میچز اور نشریاتی حقوق کی قدر کم کرنے والے یہ اقدامات پی سی بی کو بھی بری طرح کھٹکنے لگے تھے۔چیئرمین نجم سیٹھی نے مطالبہ کیا تھا کہ رواں برس کے آخر میں پاکستان کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کیلیے ونٹر سیزن میں دیگر ایونٹس شیڈول کرنے سے گریز کیا جائے،دوسری صورت میں پاکستان ملائیشیا سمیت کسی نیوٹرل وینیو پر مقابلوں کی میزبانی کا فیصلہ کرے گا،یاد رہے کہ آئندہ سیزن میں ایشیا کپ،،افغانستان پریمیئر لیگ اور ٹی 10لیگ کے یواے ای میں انعقاد کی پہلے ہی تصدیق ہوچکی ہے۔