اولیور اور میٹ پاوک فرنچ اوپن مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اولیور اور میٹ پاوک فرنچ اوپن مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پیرس (اے پی پی) اولیور مراچ اور میٹ پاوک فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، مراچ اور پاوک نے کوارٹر فائنل میں روبرٹ فرا اور جوناتھن کیبل پر مشتمل کولمبین جوڑی کو شکست دی۔ سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں منگل کو کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں آسٹرین کھلاڑی اولیور مراچ اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاوک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روبرٹ فرا اور جوناتھن کیبل کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...