ویمن انٹرکالجیٹ مقابلوں کی تیاری کیلئے کینرڈکالج میں سمر کیمپ شروع

ویمن انٹرکالجیٹ مقابلوں کی تیاری کیلئے کینرڈکالج میں سمر کیمپ شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویمن انٹرکالجیٹ مقابلوں کی تیاریوں کے لیے سمر کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ کنیرڈ کالج لاہور میں طالبات نے کرکٹ ، ہاکی ، باسکٹ بال اور ٹیبل ٹینس مقابلوں کی تیاریاں شروع کردی۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہیں ہم نے روزے رکھے ہیں اور پریکٹس کررہے ہیں۔تربیتی کیمپ کی انچارج عمارہ رباب کا کہنا تھا ان سرگرمیوں سے آف سیزن میں کھلاڑیوں کو فٹنس برقرار رکھنے کا موقع ملتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سمر میں پڑھائی کا بوجھ کم ہوتا ہے تو اس بریک میں اگر ٹائم دیا جاے تو اسپورٹس میں مزید بہتری آتی ہے۔سمر کیمپ کا پہلا مرحلہ پندرہ جون تک جاری رہے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...