نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ،پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ،پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے بعد نئی رینکنگ جاری کر دی ، ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے، ٹاپ ٹین بالرزاور بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، مذکورہ سیریز ڈرا ہونے پر پاکستان کی رینکنگ میں ایک ریٹنگ پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے لیکن ٹیم کی ساتویں پوزیشن تا حال برقرار ہے۔کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی ہے، رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین بالرز اور بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔یاد رہے کہ دو سال قبل پاکستان ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم تھی لیکن نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے وائٹ واش اور ویسٹ انڈیز سے میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم رینکنگ میں نیچے گرتی رہی۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز لیڈز ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے لارڈ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔