ہم نے جمائما کیساتھ زیادتی کی جس پر شرمندہ ہیں،بیر سٹر ظفر اللہ

ہم نے جمائما کیساتھ زیادتی کی جس پر شرمندہ ہیں،بیر سٹر ظفر اللہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بیر سٹر ظفر اللہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے ہم نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کیساتھ زیادتی کی اور مجھے اس پر شرم آ تی ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا انکا کہنا تھا میر ا پی ٹی آئی سے شدید اختلاف ہے لیکن ہمارے لوگوں نے جمائما کیساتھ زیادتی کی ، مجھے شرم آتی ہے ، ہم نے اس کو یہودی بنایا ، پہلی بات تو یہ کہ یہو دی سے بھی شادی کرنے کی اجازت ہے ، کوئی بری بات نہیں ۔ جمائما کہتی ہیں میں مسلمان ہوں تو میں کون ہوتا ہوں ،اسے غلط سمجھنے والا، میں نے ان کی دو چیزیں ایسی دیکھیں ہیں جس کے باعث میں ان کو باوقار خاتون سمجھتاہوں ، میں پاکستان کی طرف سے کہتاہوں ہم نے ان کیساتھ زیادتی کی ، عمران خان کا بنی گالہ کا گھر انہوں نے خریدا تھا لیکن طلاق ہو گئی ،جمائما نے سیف اللہ نیازی کو بیان حلفی دیا جو بعد میں مرے پاس آیا ، جمائما نے خان صاحب کو کہا میں نے یہ بے نامی خریدا تھا ، آپ کی میری طلاق ہو گئی ہے اور یہ مجھے اپنے نام رکھنا منا سب نہیں ۔ان کا کہناتھا میں عمران خان پر الزام نہیں لگا رہا کہ یہی بے نامی تھا اس کا عدالت نے فیصلہ کر دیا ہے۔ جس سیتا وائٹ کا نام لیا جارہاہے اس کی جو بچی ہے اس کی دیکھ بھال بھی جمائما ادا کر رہی ہیں کیونکہ سیتا اور جمائما کے والد آپس میں دوست تھے ، جمائما اگر کہتی ہیں وہ مسلمان ہیں تو ہمارے لیے قابل احترام ہیں اور اگر وہ کہتی ہیں وہ یہودی ہیں تو پھر بھی وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔

مزید : علاقائی