تحریک انصاف کامخصوص نشستوں کی فہرستیں جمع کروانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کا مطالبہ
اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے فہرستیں جمع کروانے کی حتمی تاریخ میں دو دن کی توسیع کا مطالبہ کر دیا ۔ منگل کو تحریک انصاف کے ترجما ن فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے فہرستیں جمع کروانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں جمع کروانے کی تاریخ چھ کی بجائے آٹھ جون مقرر کی جائے ۔چھ جون تک سیاسی جماعتوں کیلئے فہرستیں جمع کروانے کی مہلت ناکافی ہے۔حتمی تاریخ میں دوروزہ توسیع کا اعلان کیا جائے۔
توسیع