محکمہ زراعت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح کیلئے اقدامات کر رہا ہے: ترجمان
لاہور(پ ر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ کاشتکاروں کی فلاح کیلئے اقدامات کر رہا ہے اور اسی باعث صوبہ میں زرعی ترقی کا عمل جاری ہے۔2017-18 میں محکمہ زراعت کے اقدامات کے باعث پچھلے13 سال کی نسبت سب سے زیادہ گروتھ ریٹ3.81 فیصد اور فصلات کے شعبے میں پچھلے 9 سال میں سب سے زیادہ بہتری 2.09 فیصد ریکارڈ کی گئی جو صوبہ میں زرعی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پچھلے دنوں بعض اخبارات میں محکمہ زراعت پنجاب کے کسانوں کیلئے جاری فلاحی اقدامات کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ کی اشاعت ہوئی جو بالکل بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ محکمہ نے PPRA کے قواعد پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کو" کنیکٹڈ ایگریکلچر پلیٹ فارم پنجاب"(CAPP) پروگرام کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کیا ۔اس کنٹریکٹ کے تحت ٹیلی نار پاکستان نہ صرف موبائل فون بلکہ زراعت کے متعلقہ ایپلکشنز اور 1GB فری 3G/4G انٹرنیٹ مہیا کررہا ہے اور ان کو استعمال کرنے کیلئے 30 منٹ فی کسان تربیت بھی فراہم کررہا ہے۔ اب تک محکمہ زراعت 48 ہزار کاشتکاروں کو سمارٹ فون فراہم کر چکا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کھاد اور زرعی ادویات کی قیمت میں اضافہ کاکبڈی لیگ کے انعقاد سے ہر گز کوئی تعلق نہیں ہے۔
محکمہ زراعت