کراچی: یوم علیؓ پر سکیورٹی پلان جاری‘5572افسر و اہلکار تعینات

کراچی: یوم علیؓ پر سکیورٹی پلان جاری‘5572افسر و اہلکار تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (صباح نیوز)سندھ پولیس کراچی میں اکیس رمضان المبارک کو یوم علیؓ کا سیکورٹی پلان جاری کردیا۔ یوم م علیؓ کے مرکزی جلوس کی نگرانی کیلئے5572 افسران اور اہلکار سیکورٹی امور انجام دیں گے۔محکمہ پولیس کے مطابق کراچی میں محکمہ پولیس نے یوم علیؓ کا سکیورٹی آرڈر جاری کردیا ۔ یوم علی پر 5 ہزار 572 پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ پولیس کے 20 ایس ایس پیز، ایس پیز اور 47 ڈی ایس پیز سیکیورٹی پر مامور ہوں گے جبکہ 667 نان گزٹیڈ افسران اور 3 ہزار 802 جوان سکیورٹی کے فرائض ادا کریں گے ۔مرد اہلکاروں کے ساتھ 102 خواتین پولیس افسران اور اہلکار بھی سیکورٹی کا حصہ ہوں گی ۔ 20، 20 اہلکاروں پر مشتمل 17 پلاٹونز بھی یوم علیؓ کے مرکزی جلوس کی نگرانی کریں گے پلاٹونز پائلٹ، سرچ پارٹی، نشترپارک اور بلند عمارتوں پر سکیورٹی سنبھالیں گی۔ 71 موبائلیں، 62 موٹرسائیکلیں اور 7 بکتربند گاڑیاں سیکیورٹی کیلئے استعمال کی جائیں گے ان تمام گاڑیوں پر 589 افسران اور اہلکار مامور ہوں گے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے کیٹ کے نام سے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو 171 افسران اور اہلکاروں پر مشتمل ہو ں گی۔ شہر کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی الرٹ ہوگی اور ہسپتالوں میں 91 پولیس افسران اور اہلکار بھی خدمات دیں گے۔ جلوس میں داخلے کے لئے 11 انٹری پوائنٹس بنائے گئے ، جس پر 90 خواتین اہلکاروں سمیت 396 اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے ۔
کراچی؍ یوم علی

مزید :

علاقائی -