نگران وزیراعلی کا تقرر نہ کرسکنے والاملک کیسے چلائے گا؟،پیپلز پارٹی

نگران وزیراعلی کا تقرر نہ کرسکنے والاملک کیسے چلائے گا؟،پیپلز پارٹی

لاہور (ا ین این آئی) پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کی غیرسنجیدگی بتا رہی ہے کہ وہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے ،جس سے ایک صوبے میں نگران وزیراعلی نہیں لگایا جاتا وہ ملک کیسے چلائے گا؟۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف بیان پر عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جسے اپنے گھر کا پتا نہیں وہ دوسروں پر بات کر رہا ہے، بلاول بھٹو باشعور خاندان کے باشعور فرد اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کے قائد ہیں، سیاست بردباری اور سنجیدگی سے کرنے والا کام ہے۔

پیپلزپارٹی

مزید : علاقائی