عامر لیاقت کی شکایت ، عمران خان کا فون ، بنی گالا طلب

عامر لیاقت کی شکایت ، عمران خان کا فون ، بنی گالا طلب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف ٹی وی اینکر و میزبان او ر تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف چھوڑنے کا عندیہ دیا تو عمران خان بھی میدان میں آگئے جن کا کہنا ہے پارٹی چھوڑنے سے متعلق فیصلہ جلد بازی میں نہ کیا جائے۔نجی نیو ز چینل سماء نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے عامر لیاقت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ٹکٹس کی تقسیم سے متعلق معاملات پر گفتگو کی۔اس موقع پر عمران خان نے عامر لیاقت کو بنی گالا میں طلب کرتے ہوئے کہا ٹکٹس دینے کا اختیار کسی ایک شخص کے پاس نہیں ،پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ جلد بازی میں نہ کیا جائے۔واضح رہے کراچی سے ٹکٹ نہ ملنے پر چند روز قبل عامر لیاقت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا میں تحریکِ انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا لیکن فردوس شمیم نقوی نے مجھے میرے ہی گھر سے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا اور کچھ ایسی باتیں کیں جو میں عمران خان کی عزت کو سامنے رکھتے ہوئے لکھنا مناسب نہیں سمجھتا۔ انہوں نے مزید لکھا تھامیں جلد اپنا سیاسی فیصلہ قوم کے سامنے رکھوں گا۔

عامر لیاقت طلب

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...