این آر اواجرا کیس ، سپریم کورٹ نے آصف زرداری کو جواب کیلئے مہلت دیدی

این آر اواجرا کیس ، سپریم کورٹ نے آصف زرداری کو جواب کیلئے مہلت دیدی

 اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے این آراو قانون کے اجرا ء سے متعلق کیس آصف زرداری کو جواب دینے کیلئے مہلت دیدی، چیف جسٹس کی سربراہی مین تین رکنی بنچ نے سماعت کا آغازکیا تو آصف زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ عدالت کانوٹس گزشتہ روز ملا ہے جواب کیلئے وقت دیدیں، چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کی جانب سے کون پیش ہوگااور کیاپرویز مشرف کا مقدمے میں کوئی جواب آیا، کورٹ ایسوسی ایٹ نے بتایاکہ پرویز مشرف عدالتی نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی، عدالت نے ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل پرویز مشرف کابیرون ملک ایڈریس فراہم کریں اورپرویز مشرف کو بذریعہ اخباری اشتہار پبلک نوٹس جاری کیا جائے، کیس کی مزیدسماعت 20روز کیلئے ملتوی کردی گئی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...