شمالی وزیرستان ، گھر کی چھت گرنے سے4خواتین سمیت 8افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان ، گھر کی چھت گرنے سے4خواتین سمیت 8افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرانشاہ(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ایک گھرکی چھت گرنے سے 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد میں شیر خان ، ملک رانا ، نجیب اللہ ، شاہد اللہ، رحمت اللہ، گل کلامہ، نائلہ ، شاد بی بی اور دیگر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے ایک گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ فرنٹیر کور کے اہل کاروں نے لاشیں ملبہ سے نکالیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔مقامی افراد کے مطابق جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
چھت حادثہ

مزید :

علاقائی -