قصور میں عدلیہ مخالف ریلی پرتوہین عدالت کا مقدمہ، ملزموں کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے مہلت

قصور میں عدلیہ مخالف ریلی پرتوہین عدالت کا مقدمہ، ملزموں کو بیان ریکارڈ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی پرتوہین عدالت کے مقدمہ میں سابق ارکان اسمبلی اوردیگر ملزموں کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے مہلت دے دی ۔فل بنچ نے دوملزموں کی معافی کے بارے میں سپریم کورٹ کے احکامات کی نقول پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے عدلیہ مخالف احتجاج پر سماعت کی ،ملزموں کے وکیل نے استدعا کی کہ صفائی کا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے انہیں وقت دیا جائے ۔درخواست گزار قصور بار کے صدر نسیم مرزا کے وکیل احسن بھون نے اس بات کی تردید کی کہ سپریم کورٹ نے دوملزموں جمیل خان اور ناصر خان کی حد تک معافی دے دی ہے ۔فل بنچ کے سربراہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ہدایت کی اگر کوئی ایسے احکامات ہیں تو ان کی نقل پیش کی جائے۔ فل بنچ کی مزید کارروائی 8 جون کو ہو گی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...