قومی انتخابات، کاغذات نامزدگی کے بارے میں فیصلوں پر کارروائی کیلئے ایپلیٹ ٹربیونل تشکیل

قومی انتخابات، کاغذات نامزدگی کے بارے میں فیصلوں پر کارروائی کیلئے ایپلیٹ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قومی انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے بارے میں فیصلوں پر کارروائی کے لئے الیکشن ایپلیٹ ٹربیونل تشکیل دے دئیے ہیں ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر جسٹس سید شہباز رضوی، جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس علی اکبر قریشی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل ٹربیونلزریٹرننگ آفیسر زکے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے ۔جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس مرزا وقاص رؤف لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں ایپلیٹ ٹربیونل کی حیثیت سے کام کریں گے ،ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں ایپلیٹ ٹربیونل جسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل ہو گا اور اسی طرح جسٹس عبادالرحمن لودھی ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں اپیلوں پر کارروائی کریں گے ،لاہورہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر لاہور فیصل آباد ڈویژن سمیت 21 اضلاع کے ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوگی۔

ایپلیٹ ٹربیونل تشکیل

مزید : علاقائی