جسٹس شمس محمود مرزا نے 6میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی

جسٹس شمس محمود مرزا نے 6میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی تقرریوں کے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے 6میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی، عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کوواپس بھجوا دی ہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے ڈاکٹر ثاقب شہزاد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں ہائیرایجوکیشن کمیشن اورکنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی،راولپنڈی میڈیکل کالج یونیورسٹی،نشتر میڈیکل کالج یونیورسٹی اور فیصل آباد میڈیکل کالج یونیورسٹی کے وی سیز کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت عالیہ میں موقف اختیار کیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مذکورہ یونیورسٹیوں میں وی سی لگانے کیلئے اشتہار دیا گیا۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اس نے بھی وی سی کے لئے درخواست دی لیکن میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود اس کا تقرر نہیں کیا گیا۔فاضل جج نے بوجوہ درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل واپس چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

مزید : علاقائی