سابق فوجی افسرنے ملکی قرضہ اتارنے کیلئے پیسے چیف جسٹس کو بھجوا دیے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فوجی افسر نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے نام خط بھیج دیا جس میں ملکی قرضہ اتا ر نے کیلئے پیسے بھی موجود تھے۔ نجی ٹی وی’’ سما نیوز ‘‘کے مطابق منڈی بہاو الدین کے رہا ئشی نیک محمد نامی سابق فوجی افسرنے چیف جسٹس آ ف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے نام ایک خط لکھ کر بھیجا جس میں 5ہزار روپے کی رقم بھی موجود تھی۔ خط کے متن میں لکھا گیا تھا یہ پیسے ملکی قرضہ اتارنے کیلئے خزانے میں جمع کرائے جائیں۔ دوسری جانب چیف جسٹس نے رقم شکریہ کیساتھ واپس کر تے ہوئے کہا شہری کا یہ اقد ا م عدلیہ پر اعتماد کا اظہار ہے۔