درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے،جسٹس عائشہ اے ملک

درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے،جسٹس عائشہ اے ملک

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کی تنزلی کے خلاف دائردرخواست وائس چانسلر جامعہ پنجاب کو بھجوا دی اور حکم دیا کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے اقبال احمد بادشاہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں ترقی کی بجائے تنزلی کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار یونیورسٹی کے شیخ زید اسلامک سینٹر میں بطور اسسٹنٹ رجسٹرار کام کر رہا ہے ۔ ذاتی رنجش کی بنا پر درخواست گزار کو ترقی دینے کی بجائے تنزلی کر دی گئی ہے اور اب اسے اسسٹنٹ رجسٹرارسے ایڈمن افسر بنا دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ رجسٹرار

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...