ڈائریکٹر معدنیات محمد حفیظ کو ترقی نہ ملنے کے خلاف درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی گئی

ڈائریکٹر معدنیات محمد حفیظ کو ترقی نہ ملنے کے خلاف درخواست چیف سیکرٹری پنجاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر معدنیات محمد حفیظ کو ترقی نہ ملنے کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈائریکٹرمعدنیات محمد حفیظ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ محکمے نے قانون کے برعکس انہیں ترقی سے محروم کیا ۔ادارے میں سینئر ترین ہونے کے باوجود ترقی نہیں دی جارہی۔سروس ٹر بیونل سے رجوع کیا لیکن وہاں بھی انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ عدالت ان کی ترقی کے احکامات صادر کرے۔
ڈائریکٹر معدنیات

مزید :

علاقائی -