پاکستان مین آئندہ کسی بھی سیاسی جماعت کی حکومت قائم دوہو طرفہ تعلقات متاثر نہیں ہونگے ، چین

پاکستان مین آئندہ کسی بھی سیاسی جماعت کی حکومت قائم دوہو طرفہ تعلقات متاثر ...

 بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل کے نتیجے میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حکومت قائم ہو دوطرفہ تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ پاک چین تعلقات بہت بلند اور گہرے ہیں۔چین نے کہاہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل ہموار طریقے سے سرانجام پائے گا اور پاکستان اس بڑے سیاسی عمل کوبا آسانی مکمل کر لے گا، انتخابی عمل اور نتائج سے سدا بہار پاک چین سٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات پر کہا کہ چین کو امید ہے کہ پاکستان سلجھا ہوا ملک ہے اور یہ اپنے سیاسی و انتخابی عمل کو بہتر طریقے اور آسانی سے پورا کر لے گا۔

مزید : علاقائی