یوم حضرت علی کے مرکزی جلوس کے روٹ پر حفاظتی انتظامات مکمل ، ڈاکٹر معین مسعود

یوم حضرت علی کے مرکزی جلوس کے روٹ پر حفاظتی انتظامات مکمل ، ڈاکٹر معین مسعود

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر معین مسعود نے کہا ہے کہ یومِ علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ پر تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے اورافسران سے لے کر اہلکاروں تک ساری فورس " آپ عبادت کریں ہم حفاظت کریں گے "کے جذبہ کے تحت شہریوں کو سہولت دینے کی خاطرتازہ دم اور تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں یومِ علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ پر تعینات پولیس افسران کے انتہائی اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہر، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر،تمام ڈویژنل آپریشنز و انویسٹی گیشن ایس پیز،ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اوراہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا یومِ علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ پر 12 ایس پیز، 27 ڈی ایس پیز، 82 ایس ایچ اوز اور 6 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سپروائزری آفیسر کے پاس میگا فونز ہونے چاہئیں تاکہ بوقت ضرورت فوری اہم معلومات فارورڈ کی جاسکیں۔ افسران و اہلکار آپس میں مستقل رابطے میں رہیں گے ۔ مرکزی جلوس کے تمام روٹ کو پلگنگ کر لی جائے تاکہ حفاظتی انتظامات میں کسی قسم کی کمی نہ رہے۔ ہر اہم عمارت پر سپیشل کمانڈوزاور سنائپرز کو تعینات کیا گیا ہے تا کہ جہاں بھی زائرین کی جسمانی تلاشی لی جائے اس کو مکمل ٹاپ روف سیکیورٹی کور دیا جائے۔ یومِ علیؓ کے مرکزی جلوس کے اختتام پذیر ہونے اور آخری فرد کے منتشر ہونے تک ہر آفیسر یا جوان ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہے گا۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ جلوس کے آغاز سے اختتام تک روٹ کے چاروں اطراف موئثر گشت کریں گے۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے پورے روٹ کو مانیٹرنگ کور دیں گے۔

مزید : علاقائی