صوبائی دارالحکومت ، چورڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چورڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر ڈاکوؤں چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں اورموٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیفنس سی میں ناصر اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، کوٹ لکھپت میں اکبر اور فیملی سے4لاکھ50ہزار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، جوہرٹاؤن میں فیاض اور فیملی سے 4لاکھ25ہزار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے نعمت اللہ سے4لاکھ کی نقدی وموبائل فون،غازی آباد میں ہارون اور فیملی سے5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، ڈیفنس سی میں احمد اور فیملی سے5لاکھ50ہزار کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔ ڈاکوؤں نے مصری شاہ میں فرید سے4لاکھ کی نقدی وموبائل فون، جنوبی چھاؤنی میں عمران اور فیملی سے3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔ لٹن روڈ، گلشن اقبال، نواب ٹاؤن ، نولکھا ،قلعہ گجر سنگھ اور مغلپورہ میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے ہزاروں روپے مالیت کی نقدی اورموبائل فون چھین لئے۔علاوہ ازیں برکی اور گارڈن ٹاؤن سے کاریں جبکہ راوی روڈ ، مزنگ ، ماڈل ٹاؤن ، ستوکتلہ ، ہنجروال اور مصطفی آبادسے موٹرسائیکلیں چوری وچھین لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -