نشتر کالونی ، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کردیا ، ملزمان فرار

نشتر کالونی ، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کردیا ، ملزمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم رپورٹر،خبر نگار) نشتر کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روزنشتر کالونی میں سوئی گیس ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر سلمان اور ان کی اہلیہ نورین کو نامعلوم افراد نے سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے مقتولہ کے بھائی فہد حسین کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ریلوے کے کنٹریکٹرسلمان نے 4سال قبل طلاق یافتہ نورین سے پسند کی دوسری شادی کی تھی جس کی وجہ سے اس کی بیوی اپنے بچوں کو لے کر میکے چلی گئی۔ سلمان اور نورین دونوں 4سال سے اس سوسائٹی میں رہائش پذیر تھے ،شبہ ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -