مجاہد سکواڈ مے مختلف جرائم میں ملوث 253ملزمان گرفتار کرکے 73مقدمات درج کرائے
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے صوبائی دار الحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پرقائم ناکہ جات کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جس میں پولیس کاروائی کے حوالے سے اعدادو شمار پیش کئے گئے ۔اعدادو شمار کے مطابق مجاہد سکواڈناکہ جات نے مجموعی طور پر مختلف جرائم میں ملوث 253ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف73مقدمات درج کروائے، ناکوں پر مجموعی طور پر777809مشکوک گاڑیوں کو چیک کیاگیاجن میں سے159مشکوک و نامکمل دستاویزات والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی،26397مشکوک موٹر سائیکلوں کو بھی چیک کیا گیاجن میں سے 816مشکوک و نامکمل دستاویزات و ٹمپرڈ شدہ موٹر سائیکلز کے خلاف کارروائی کروائی گئی جبکہ جعلی ، سبزو پولیس نمبر پلیٹ والی 28موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے۔ علاوہ ازیں 19چوری شدہ کاریں وموٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔ اسی طرح منشیات کے خلاف وسیع تر کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے کی 69بوتل شراب، لاکھوں روپے کی 1کلو 420گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروائے ۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے 11پسٹلز و رائفلیں اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں وکارتوس بھی برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروائے۔ پولیس کو مطلوب ، عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کے دوران30ٹارگٹ آفینڈرز کو گرفتار کیا گیا۔ تمام داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی جاری رکھیں تاکہ تخریب کارا اورسماج دشمن عناصر اپنی مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں۔