شمالی چھاؤنی، زہریلی شراب پینے سے تین کمسن بچوں کا باپ ہلاک

شمالی چھاؤنی، زہریلی شراب پینے سے تین کمسن بچوں کا باپ ہلاک

لاہور( خبرنگار) شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں زہریلی شراب پینے سے تین کمسن بچوں کا با پ ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ صدر بازار بیل احاطہ کا رہائشی 35 سالہ شہباز افطاری کے بعد دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا، دوستوں نے اسے زہریلی شراب پلا دی جس کے باعث اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ اسے تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں رات گئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔

Back to Conversion Tool

مزید : علاقائی