ڈاکٹر کشف ریاض کے خلاف گردوں اور جگر کی غیر قانونی پیوند کاری کا مقدمہ درج

ڈاکٹر کشف ریاض کے خلاف گردوں اور جگر کی غیر قانونی پیوند کاری کا مقدمہ درج

لاہور(کر ائم رپو رٹر) ایف آئی اے نے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بھتیجے ڈاکٹر کشف ریاض کے خلاف گردوں اور جگر کی غیر قانونی پیوند کاری کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایف آئی اے نے ڈاکٹرکشف ریاض کے خلاف مقدمہ مقامی شہری کرامت کی درخواست پر درج کیا ہے جس نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر کشف ریاض نے گردے کی تبدیلی کے عوض اسے بطور ڈونر آٹھ لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، ڈاکٹر کشف نے گردہ لے لیا مگر پیسے نہیں دئے ۔ ایف آئی اے نے گزشتہ روز ڈاکٹر کشف کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے ان سے تفتیش کی ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر کشف ریاض اس سے قبل بھی فیصل آباد میں گردے کی غیرقانونی پیوندکاری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہواتھا اور اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اس نے ضمانت کروا رکھی ہے۔

مزید : علاقائی