ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیصل آبادکے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیصل آبادکے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرفیصل آباد رضیہ شیخ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس شمس محمود مرزا نے سدرہ فاطمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایلمنٹری سکول میں ایجوکیٹر کے طور پر کام کر رہی ہے، عدالت نے محکمہ کو درخواست گزار کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ درخواستگزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ عدالت کے 15 مارچ 2018 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ہے ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ایجوکیشن آفیسرکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

ایجوکیشن آفیسرفیصل آباد

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...