اسلام آباد ہائیکورٹ کا تقاریر ،بیانات میں اداروں کی توہین پر نواز شریف کو نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تقاریر ،بیانات میں اداروں کی توہین پر نواز شریف کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی لائیو تقاریر اور بیانات پر متفرق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے نواز شریف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی لائیو تقاریر اور بیانات پر متفرق درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج عامر فاروق نے کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف عدلیہ اور دیگر قومی اداروں کی توہین کر رہے ہیں ان کی لائیو تقاریر،بیانات اور اخبار میں خبریں شائع کرنے پر پابندی لگائی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت3جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزید :

صفحہ اول -