15پی ایس پی کیڈر کے افسروں کی تنزلیاں‘ نوٹیفیکیشن جاری

15پی ایس پی کیڈر کے افسروں کی تنزلیاں‘ نوٹیفیکیشن جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)160اسٹیبلمشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے سپریم کورٹ 160کے حکم پرآؤٹ آف ٹرن ترقیاں واپس ہونے کے بعد پی ایس پی کیڈر کے 15ایس پیز کے عہدوں میں تنزلیاں کرکے ڈی ایس پی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے چاروں صوبوں میں انعامیہ ترقیاں حاصل کرنے والے افسران کی انعامیہ ترقیاں واپس لینے کا حکم دیا تھا۔ جس پرپنجاب حکومت نے 28 جون 2016 کو پنجاب پولیس میں انعامیہ ترقیاں واپس لینے کا حکم دیا تھا۔جس پر گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایس ایس پی اور ایس پی عہدہ پر ترقیاں حاصل کرنے والے15 پی ایس پی کیڈر کے افسروں کی تنزلیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر تنزلی ہونے والوں میں سابق ایس پی سی آئی اے لاہور عمر ورک ، سابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق ،160سابق ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار، سابق ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی ملک کرامت اللہ ، محمد قاسم خان ، امیر تیمور ، نعیم الحسن خان ،شاہد رزاق قریشی ، اعجاز شفیع ڈوگر ، سابق ڈی پی او محمد اویس ملک ، ایس ایس پی مختار حسین شاہ اور160سابق ایس پی سی آئی اے فیصل آباد فاروق احمد ہندل سمیت خالد رؤف ، طاہر مقصود اور رانا شاہد پرویز شامل ہیں۔

مزید : صفحہ اول