بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی کی خریدو فروخت پر پابندی عائد

بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی کی خریدو فروخت پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آباد( سٹاف رپورٹر)پنجاب میں گاڑی کی رجسٹریشن، فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام لاگو کر دیا گیا ہے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے زیرِ اہتمام صوبہ بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے مطابق گاڑیوں کی ملکیت کے عمل میں جعلسازی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے نئے نظام کا اطلاق یکم جون دو ہزار اٹھارہ سے ہونا تھا۔تاہم تین یوم کی تاخیر کے بعد یہ نیا نظام 4 جون سے لاگو ہو گیا ہے جس کے تحت گاڑی ٹرانسفر کروانے کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کو ازخود ای ٹی او کے سامنے پیش ہو کر موقع پر بائیو میٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ 3 جون کے بعد ٹرانسفر ڈیڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کا پرانا طریقہ کار متروک ہو چکا ہے۔ابتدائی طور گاڑیوں کی ٹرانسفر کے موقع پر بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہو گی جبکہ دوسرے مرحلہ میں اس نظام کا اطلاق نئی کار رجسٹریشن کے موقع پر بھی ہو گا
بائیو میٹرک تصدیق

مزید :

صفحہ اول -