ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس پوری سنی ، اسلئے کچھ نہیں کہہ سکتا ، نواز شریف

ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس پوری سنی ، اسلئے کچھ نہیں کہہ سکتا ، نواز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے قانون کو سنگل رکنی بنچ کیسے اٹھا کر باہر پھینک دیتا ہے لہٰذا حکومت دوبارہ ملی تو ضروری اقدامات کریں گے۔احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سسٹم میں 10 ہزار میگا واٹ کا اضافہ کر کے گئے اور ہمارے جانے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، اگر اب بجلی پوری نہیں تو ذمہ دار نگران حکومت ہے۔صحافی کے سوال 'ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل سوشل میڈیا سے متعلق بات کی، کیا کہیں گے' جس کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پوری پریس کانفرنس نہیں سنی اس لیے کچھ نہیں کہہ سکتے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بار بار گرے ہیں اب سنبھلنا چاہیے جب کہ انہوں نے ایک شعر بھی پڑھا۔جو ٹھوکر نہ کھائے نہیں جیت اس کی۔۔جو گر کر سنبھل جائے ہے جیت اس کی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق نہ سیکھے، اپنا گھر ٹھیک ہو تو سب ٹھیک ہوتا ہے۔صحافی نے نوازشریف سے سوال کیا الزام ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے (ن) لیگ ہے، اس پر انہوں نے کہا کہ اور کچھ نہیں ملا تو یہ الزام لگا دیا۔ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ چیئرمین نیب کو بھیجے گئے نوٹس کا جواب نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیم بہت ضروری ہیں، بھاشا ڈیم کی زمین خریداری کے لیے سو ارب روپے جاری کیے، ہم نے دیامر بھاشا ڈیم پرکام شروع کرایا۔ان کا کہنا تھاکہ عمرے کیلئے جانا چاہتا ہوں لیکن کیس چل رہا ہے، بیوی کی بیمار پرسی کیلئے جانا چاہتا ہوں، یہاں سے فرصت ملے تو جاسکوں گا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...