سمندری پی پی105‘ پی ٹی آئی، ن لیگی امیدوارٹکٹوں کیلئے سرگرم

سمندری پی پی105‘ پی ٹی آئی، ن لیگی امیدوارٹکٹوں کیلئے سرگرم

سمندری (نامہ نگار) سمندری کے صوبائی حلقہ پی پی105کیلئے دو بڑی جماعتوں کے ٹکٹ کے حصول کیلئے سیاستدان ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں سب سے زیادہ زور آزمائی پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں میں نظر آ رہی ہے جس میں دو امیدواروں چوہدری مستقیم مہار اور حافظ ممتاز احمد کے درمیان پارٹی ٹکٹ حاصل کر نے میں مقابلہ دکھائی دے رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی سمندری کے دیگر امیدوران میجر(ر) محمد اکرم چوہدری شہزاد یاسین سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری شکور ونیس سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 79چوہدری خالد عبداللہ غازی چوہدری گل احمد مہوٹہ حلقہ پی پی105کی ٹکٹ کے امیدوار ہیں اور پارٹی ٹکٹ کیلئے کوشاں ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق ایم پی اے راؤ کاشف رحیم خاں اور سابق ایم پی اے چوہدری عارف محمود گل ٹکٹ کے امیدوار ہیں مسلم لیگ (ن) کے بعض حلقوں کے مطابق میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے راؤ کاشف رحیم کی الگ الگ ملاقاتوں میں راؤ کاشف رحیم کو پی پی 105 سے ٹکٹ دینے کا سگنل دے چکے ہیں ۔مزید براں اسی جماعت کے دوسرے سابق ایم پی اے چوہدری عارف محمود گل صوبائی حلقہ کے ساتھ ساتھ قومی حلقہ این اے 104 کی اپنے بھائی خالد محمود گل کو ٹکٹ دلوانے کا ارادہ رکھتے ہیں اس سلسلہ میں انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے بھائی اور اپنے والد سابق ایم پی اے چوہدری مظہر علی گل کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں بر ملا اظہار کیا تھا کہ ہم دونوں ٹکٹ کے حصول کیلئے جماعت پر دباؤ بڑھائیں گے اور ایک ٹکٹ کو قبول نہیں کریں گے چوہدری عارف محمود گل نے واضح کیا تھا ہم نے قومی اور صوبائی کی دونوں نشستوں پر ہر حال میں الیکشن لڑنا ہے ٹکٹ کے حصول میں کامیابی کس کا مقدر ہوتی یہ تو آئندہ چند روز میں پتہ چل جائے گا البتہ دوبارہ الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہے سمندری کی سیاست میں تیزی آ گئی ہے ۔

سمندری

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...