پی ٹی آئی اختلافات کا شکار،حتمی امیدواروں کے نام روکنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اختلافات کا شکار،حتمی امیدواروں کے نام روکنے کا فیصلہ

لاہور(شہزاد ملک سے)صوبائی دارالحکومت کے قومی اسمبلی کے حلقوں میں تحریک انصاف میں اختلافات برقرار ، قومی اسمبلی کے کچھ حلقوں میں حتمی امیدواروں کا نام فی الوقت روکنے کا فیصلہ۔تحریک انصاف ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کے صدر ولید اقبال نے پارٹی ہدایت پر این اے 124سے الیکشن لڑنے سے انکار کرتے ہوئے ڈیفنس کے نئے حلقہ سے ٹکٹ دینے کا مطالبہ کردیاجبکہ پارٹی کے سینئر رہنما حامد خان ایڈووکیٹ بھی دوبارہ اسی حلقہ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ذرائع مطابق عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130سے الیکشن لڑوانے کی تجویز دی گئی ۔تحریک انصاف میاں حماد اظہر کو این اے 123سے الیکشن لڑوانا چاہتی ہے لیکن وہ اپنے آبائی حلقہ این اے 126سے ہی الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں جبکہ مہرو اجد عظیم بھی این اے 126سے الیکشن لڑنے خواہاں ہیں۔ذرائع کے مطابق این اے 127سے عاطف چودھری الیکشن لڑنا چاہتے ہیں لیکن اس حلقہ سے جمشید چیمہ کو فائنل کیا گیا ۔

پی ٹی آئی/ اختلافات

مزید : صفحہ اول