پیپلز پارٹی کی لاہور سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست مرتب

پیپلز پارٹی کی لاہور سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست مرتب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی آئندہ الیکشن کے لئے پارٹی کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست مرتب کر لی ہے جس کے مطابق لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن صوبائی حلقہ پی پی 156سے الیکشن لڑیں گے لاہور کے جنرل سیکرٹری اسرار بٹ صوبائی حلقہ پی پی 155سے الیکشن لڑیں گے ۔اسی طرح سے پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی این اے 131سے الیکشن لڑیں گے جبکہ لاہور ڈسٹرکٹ کے صدر چودھری عاطف رفیق نے بھی این اے 131اور ایک صوبائی نشست سے الیکشن لڑنے کی درخواست دی ہے لیکن اس حلقہ میں یہاں سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر محمد اشرف بھٹی ہی الیکشن لڑیں گے ۔این اے 124سے ظہیر چودھری‘ این اے 126سے اورنگزیب برکی‘ این اے 132سے ثمینہ گھرکی‘ این اے 133سے اسلم گل‘ این اے 135سے فائزہ ملک اور امجد جٹ شامل ہیں ۔این اے 136سے رانا جمیل منج اور میاں اسلم شامل ہیں ۔پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی امیدواروں کا اعلان ایک دو روز میں کرے گی ۔

مزید :

صفحہ اول -