پی پی 154،155، آرائیں اتحاد اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گا

پی پی 154،155، آرائیں اتحاد اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برکی(نمائندہ خصوصی) سیاسی دھماکہ ہو گیاپی پی 155میں سیاسی ہلچل پی ٹی آئی اور ن لیگ کے سرگرم سپورٹرز اور کارکن ٹکٹوں کی تقسیم سے سخت نالاں ،اکثریت کو نظر انداز کیا گیا ارائیں اتحاد بن گیا ہے اب الیکشن میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرکے اپنے امیدوار کو کامیاب کروائیں گے۔اس سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے چوہدری سرفراز مناواں،میاں عابد علی مناواں،میاں دلاور حسین مناواں،چوہدری شاہد محمود نمبردار،میاں غلام دستگیر،چوہدری طفیل وائس چےئرمین،حاجی لیاقت،پرنسپل حاجی محمد شاہد،میاں رفاقت جھگیاں مزنگ اڈہ سبیل،میاں اسماعیل تاجر رہنما،میاں شاہد اشرف،میاں اشفاق مناواں،میاں شاہد ندیم SDIچےئرمین،چوہدری شہزاد سٹوڈنٹ لیڈر،چوہدری شوکت ،ڈاکٹر جمیل بھماں،ماسٹر عبدالمجید رکھ سلطان پورہ،میاں شاہد کونسلر کوٹ دونی چند،ڈاکٹر یاسین سگیاں،حاجی منشاء ارائیں،حاجی شفیع جلالی گوپال پورہ،میاں امین چےئرمین،میاں بابر گوپال پورہ،مہر ذوالفقار بھٹو کونسلر تیج گڑھ،میاں فلک شہزاد تیج گڑھ،میاں فرخ شہزاد،میاں اشرف مناواں،چوہدری فضل الہی،میاں اکرم سابق چےئرمین بیت المال،میاں حنیف تیج گڑھ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا پی پی154،اورپی پی155میں ارائیں برادری کی اکثریت ہے مگر پی ٹی آئی نے پی پی154میں سینئر سیاستدان میاں اخلاق احمد گڈو کو نظر انداز کر کے ملک منصب اعوان کو ٹکٹ دے دیا ہے جبکہ وہاں بھی اعوان بہت کم ہیں ،اور پی پی 155میں چوہدری سرفراز مناواں کو نظر انداز کر کے جاوید انور اعوان کو ٹکٹ کیلئے شارٹ لسٹ کر دیا ہے جبکہ ان کے گاؤں گوپال پورہ میں80 فیصد ارائیں ہیں جمہوریت کا اصول ہے کہ اکثریت کو نمائندگی کا حق ہوتاہے ہماری حق تلفی ہوئی ہے اسی طرح ن لیگ بھی تجربہ کار سیاستدان میاں عابد مناواں،اور ن لیگ کے جانثارمیاں دلاور حسین مناواں کو ٹکٹ دینے کیلئے تیار نہیں ہم نے انتظارکیا کہ کوئی سیاسی پارٹی ہماری سیاسی قوت کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی ارائیں کو ٹکٹ دے مگر ایسا نہ ہو سکا اب ہم سب نے سیاسی پارٹیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے امیدوار کو کامیاب کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
ارائیں اتحاد

مزید :

صفحہ اول -