متحدہ مجلس عمل کا 12نکاتی منشور کا اعلان اقتدار ملاتو نظام مصطفی لائیں گے ، فضل الرحمن

متحدہ مجلس عمل کا 12نکاتی منشور کا اعلان اقتدار ملاتو نظام مصطفی لائیں گے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)متحدہ مجلس عمل نے 12 نکاتی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نفاذ مصطفی کا نفاذ ٗ آئین میں تمام اسلامی دفعات کا تحفظ منشور کا حصہ اور بااختیار مقننہ، آزاد عدلیہ، اور اختیارات کی نچلی سطح پر تقسیم منشور میں شامل ہے ٗملک میں باوقار اور آزاد خارجہ پالیسی تشکیل دی جائیگی اور تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کئے جائینگے ٗتعلیم، روزگار کی فراہمی، غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ، اور ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کمی لای جائیگی، نئے ڈیموں کی تعمیر، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کار کا موثر نظم منشور کا حصہ ہے ٗبھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا موثر تدارک کیا جائیگا ۔ ایم ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آئین میں موجود تمام اسلامی دفعات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا ،وزیر اعظم اور چیف جسٹس اپنا پروٹوکول مجھے دیدیں میرا پروٹوکول لے لیں ٗپروٹوکول اور سیکورٹی میں فرق ہے ٗعمران خان سے نظریاتی اور سیاسی اختلاف ہے ذاتی نہیں۔ منشور کا اعلانمو لانا فضل الرحمان نے مرکزی رہنماؤں سراج الحق ٗ مولانا عبد الغفور حیدری اور دیگر کے ہمراہ کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ نئے ڈیموں کی تعمیر، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کار کا موثر نظم منشور کا حصہ ہے ٗبھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا موثر تدارک کیا جائیگا۔چھوٹی صنعتوں کا فروغ اور کسانوں ، مزدوروں کے ل? سود مند پالیسی کا اجرا منشور میں شامل ہے ٗبے زمین کسانوں کو بلامعاوضہ زمین، بلاسود زرعی قرضوں،ٹیکسوں کی کم شرح پر مبنی زرعی اصلاحات کا اجرا کیا جائی گا،تحصیل و ضلعی سطح پر اپ گریڈیشن اور پانچ مہلک بیماریوں کا مفت علاج کیا جائیگا ٗعورتوں کا استحصال اور عدم مساورت کے رویوں کا خاتمہ کیا جائیگا،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزاء اور اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ بنانا منشور کا حصہ ہے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ بے زمین کسان ہاری کو زمین،بلا سود قرضے دیں گے ٗکسانوں کو بجلی ڈیزل سستے نرخ دئیے جائیں گے۔ غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ ٗ برابری کی سطح پر ممالک سے تعلقات ٗمسلم امہ کے ممالک کا اتحاد ٗآزاد خارجہ پالیسی ہوگی، اتفاق رائے سے نئے ڈیمز کی تعمیر کیے جائینگے۔ن لیگ کی حکومت سے علیحدگی نہیں کی حکومت ختم ہوگئی ہے ٗمسلم لیگ ن سے حجت پوری کی توقعات نہیں رکھیں ٗعمران خان سے نظریاتی اور سیاسی اختلاف ہے ذاتی نہیں۔ جب جرنیل ریٹائر ہوتے ہیں تو کتابیں لکھتے ہیں اور پھر بات یہی سامنے آتی ہے کہ ہم نے ملک کیسے کیسے بیچا،ہماے سبہ بل کو جرنیل اور ججز نے ملکر اڑا دیا ۔
فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -