نوجوانوں میں تکنیکی مہارت کیلئے ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا خواب پورا ہوگیا ، جنرل باجوہ

نوجوانوں میں تکنیکی مہارت کیلئے ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا خواب پورا ہوگیا ، ...

 راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں اعلی تکنیکی مہارت کو فروغ دیا جارہا ہے،نیوٹیک جدید ٹیکنالوجی سیکھانے والی ملک کی پہلی قومی ٹیکنالوجی یونیورسٹی ہوگی، نیشنل یونیورسٹی اعلی تعلیم یافتہ انجینئرزاورماہرورک فورس تیارکررہی ہے۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی سی پی آر)کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرزکا افتتاحی اجلاس ہوا، جس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کی۔ اجلاس کی صدارت کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ نیوٹیک وفاقی چارٹرڈ یونیورسٹی ہے جومعیاری انجینئرزتیارکررہی ہے، نیوٹیک یونیورسٹی مقامی، اوورسیزمارکیٹ اورسی پیک کی ضروریات پورا کرے گی، نیوٹیک جدید ٹیکنالوجی سیکھانے والی ملک کی پہلی قومی ٹیکنالوجی یونیورسٹی ہوگی۔آرمی چیف نے کہا کہ یونیورسٹی کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، نوجوانوں میں اعلی تکنیکی مہارت کوفروغ دیا جارہا ہے اوریونیورسٹی اعلی تعلیم یافتہ انجینئرزاورماہرورک فورس تیارکررہی ہے جب کہ ہماری نوجوان نسل اور صنعت ستمبرسے شروع ہونے والے نیوٹیک پروگراموں سے استفادہ کرے گی۔آرمی چیف نے نیوٹیک کی انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹیک انتظامیہ میرٹ پرسختی سے عمل کرے اورملک میں ٹیکنالوجی کی تعلیم کے اعلی ترین معیار بنائے۔ بعد ازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز مارک بنسکن نے ملاقات کی جس میں دفاعی اور سیکیورٹی معاملات سے متعلق تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، مارک بنسکن نے علاقائی امن کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک آسٹریلیا دفاعی اور سیکیورٹی امور پر مذاکرات میں شرکت کی ۔ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی معاملات سے متعلق تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مارک بنسکن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں بھی تسلیم کیں۔

مزید : صفحہ اول