الیکشن کمیشن میں معاملہ حل ، جسٹس (ر) دوست محمد خان خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی مقرر

الیکشن کمیشن میں معاملہ حل ، جسٹس (ر) دوست محمد خان خیبرپختونخوا کے نگران ...

 اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، جنرل رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) جسٹس (ر) دوست محمد خان کو نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کیلئے منتخب کرلیا گیا ۔ خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کوئی فیصلہ نہ ہونے پر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی صدارت میں الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی مشا و رت کے بعد الیکشن کمیشن حکام نے پریس کانفرنس کے دوران نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے طور پر جسٹس (ر) دوست محمد خان کے نام کا اعلان کیا۔ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے 4 نام سامنے آئے تھےأ جن میں حکومت کی جانب سے حمایت اللہ خان اور اعجاز قریشی کے نام شامل تھے، جبکہ اپوزیشن کی طرف سے منظور آفریدی اور جسٹس (ر) دوست محمد کا نام دیا گیا تھا۔جسٹس دوست محمد 1953 میں خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بنوں سے گریجویشن اور پھر کراچی سے وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد بنوں میں ہی وکالت کی پریکٹس شروع کی اور بنوں بار اور پھر پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر بنے۔ دریں اثناء پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف ایک ایک نام پر ڈٹ گئے ، دونوں جانب سے ایک دوسرے کو اپنے نام پر قائل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلا س آج ( بدھ ) پنجاب اسمبلی میں ہو گا ۔ تاہم مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف اپنے اپنے پیش کردہ ایک ایک نام پر ڈٹ گئے ہیں ۔ تحر یک انصاف حسن عسکری کے نام پر قائم ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) جسٹس (ر) سائرعلی کے نام پر اصرارکر دی ہے اور ان کی جانب سے تحریک انصاف کو جسٹس (ر) سائرعلی پرراضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔

کے پی کے

کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس آج بروز بدھ 12بجے اسمبلی کی کمیٹی روم میں منعقد ہوگا جس میں حکو مت کی جانب سے سبکدوش ہونے والے صوبائی اسمبلی کے ممبران میر سرفراز چاکر ڈومکی ،میر امان اللہ نوتیزئی اور طاہر محمود خان جبکہ لیڈر آف اپوزیشن کی جا نب سے سبکدوش ہونے والے اراکین اسمبلی سید لیاقت آغا ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور نواب ثناء اللہ زہری پرمشتمل ممبران نگراں وزیراعلیٰ کیلئے باہمی گفت وشنید کرینگے اس وقت نگراں وزیراعلیٰ کیلئے سردار شوکت پوپلزئی ،علاؤ الدین مری کے نام حکومت جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سرداراسلم بھوتانی اور اشرف جہا نگیر قاضی کو نامزد کیاگیاہے ،پارلیمانی کمیٹی آئین کے آرٹیکل 224اے کی کلاز(2)کے تحت3روز کے اندر نگراں وزیراعلیٰ کے نام کو حتمی شکل دیگی جس کیلئے پارلیمانی کمیٹی کااجلاس بدھ6جون 2018ء کو دو پہر 12بجے بلوچستان اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام کا فیصلہ کیاجائے گا۔

نگران سی ایم

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...